نئی دہلی، 30اکتوبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی نے بہار میں مہاگٹھ بندھن کے لیڈروں پر فرقہ وارانہ ماحول بگاڑنے کا الزام لگایا جب کہ مہاگٹھ بندھن نے وزیر اعظم نریند مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ پر فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے کا الزام لگایااور دونوں نے الیکشن کمیشن سے ایک
دوسرے کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی کی قیادت میں بی جے پی کے ایک وفد نے آج یہاں الیکشن کمیشن کے افسرا ن سے ملاقات کرکے اپنی شکایت درج کرائی اور مہاگٹھ بندھی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔